شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کے القدس میں اشتعال انگیزدھاوے، نمازیوں کو جرمانے

اتوار 3-مئی-2020

قابض صہیونی فوج کی بھاری نفری نے گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں العیسویہ، عبید کالونی اور ابو تایہ کالونی میں فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کر روزہ داروں کو ہراساں کیا۔ قابض فوج نے گھروں میں تلاشی کے دوران خواتین اور بچوں کو زدو کوب کرنے کے ساتھ توڑپھوڑ اور لوٹ ما بھی کی۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کے روز اسرائیلی فوج نے القدس میں سلوان ، پرانے بیت المقدس، باب الاسباط اور دیگر مقامات پر چھاپے مارے اور متعدد فلسطینی شہریوں کوگھروں سے باہر نماز ادا کرنے پرجرمانے کیے۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر انہیں مسجد اقصیٰ کے قریب پایا گیا توانہیں 500 شیکل کے برابر جرمانہ کیا جائے گا۔

مختصر لنک:

کاپی