جمعه 15/نوامبر/2024

برطانوی ارکان پارلیمان کا اسرائیل پر پابندیاں عاید کرنے کا مطالبہ

اتوار 3-مئی-2020

برطانوی ارکان پارلیمنٹ کی بڑی تعداد نے وزیراعظم بورس جانسن سے غرب اردن کو صہیونی ریاست میں شامل کرنے کے اعلان پر اسرائیل پر اقتصادی پابندیاں عاید کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 130 برطانوی ارکان پارلیمان جن میں سابق وزراء بھی شامل ہیں نے وزیراعظم کو ایک مشترکہ مکتوب ارسال کیا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ غرب اردن کے اسرائیل سے الحاق کے اعلان پر اسرائیلی حکومت پر سخت اقتصادی پابندیاں عاید کریں۔

اس مکتوب پر دستخط کرنے والوں میں کنزر ویٹیو پارٹی کے سابق صدر لارڈ باٹین اور سابق وزیرہ انڈرو میشل بھی شامل ہیں۔

مکتوب میں برطانوی سیاسی شخصیات نےغرب اردن کے علاقوں کو اسرائیل میں شامل کرنے کے اعلان کوبین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غرب اردن کے حوالے سے اسرائیلی اعلان پر اس کے برابر رد عمل ظاہرکیا جاناچاہیے۔ برطانوی حکومت اسرائیل کے اس غیرقانونی اقدام پرکم سے صہیونی ریاست پر پابندیاں تو عاید کرسکتی ہے۔

مکتوب پر دستخط کرنے والوں نے وزیراعظم بورس جانسن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غرب اردن کا اسرائیل سے الحاق روکنے کے لیے عرب ممالک کےساتھ ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوشش کریں۔

انہوں نے اسرائیل کی طرف سے اس اعلان کو تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل کی کوششوں کو تباہ کرنے کے مترادف قراردیا۔

مختصر لنک:

کاپی