پنج شنبه 01/می/2025

القدس میں کرونا کے مزید تین کیسز کی تصدیق، کل تعداد 520 ہوگئی

اتوار 3-مئی-2020

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں کرونا کے متاثرہ افراد کی تعداد میں مزید تین کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد کل متاثرین کی تعداد 520 ہوگئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی خاتون وزیر صحت می کیلہ نے رام اللہ میں ایک مختصر پریس کانفرنس میں بتایا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں کرونا کے مزید تین مریض سامنے آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے مریض القدس کے نواحی علاقوں بیت حنینا، وادی الجوز اور پرانے بیت المقدس سے سامنے آئے ہیں۔ ادھر بیتونیا اور قطنہ کے مقامات پر کرونا کا شکار ہونے والے دو مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

فلسطینی وزیر صحت کا کہنا تھ اکہ اس وقت فلسطین میں کرونا کے اسپتالوں میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد 413 ہے۔ ان میں سے 260 کا تعلق بیت المقدس سے ہے جو کہ کل متاثرین کا 63 فی صد ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق فلسطینی علاقوں میں کرونا کے 33800 فلسطینیوں مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔ ان میں سے 14 ہزار 480 افراد کو گھروں میں قرنطینہ کیا گیا ہے۔

ترکی کی طرف سے فلسطینیوں کے لیے طبی سامان کی کھیپ اردن روانہ

انقرہ ۔ مرکزاطلاعات فلسطین

ترکی کی جانب سے فلسطین میں کرونا سے نمٹنے کے لیے امدادی سامامان کی کھیپ اردن روانہ کردی گئی ہے۔ یہ امدادی سامان اردن کے راستے فلسطینی اتھارٹی تک پہنچایا جائے گا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ترک حکومت کے ترجمان ابراہیم قالن نے بتایا کہ طبی امدادی سامان غرب اردن کے علاقوں میں فلسطینیوں تک پہنچایا جائے گا۔

امدادی سامان میں 15 ٹن ماسک، حفاظتی لباس، کرونا ٹیسٹوں کے لیے استعمال کی جانے والی کٹس، سینی ٹائرز ، ادویات اور دیگر سامان شامل ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ترکی اپنے گہرے اور قریبی دوست ممالک اور مسلمان ممالک کو کرونا سے بچائو میں ہرممکن مدد فراہم کرے گا۔

خیال رہے کہ فلسطین میں کرونا کے متاثرین کی تعداد 520 ہوگئی ہے۔ ان میں سے غزہ کی پٹی میں کرونا کے 17 مریض سامنے آئے ہیں جن میں سے 12 صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو جا چکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی