چهارشنبه 30/آوریل/2025

کرونا سے بیرون ملک 62 فلسطینی جاں بحق، 1242 متاثر

ہفتہ 2-مئی-2020

فلسطینی وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ بیرون ملک مقیم 62  فلسطینی کروناوبا کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 1242 فلسطینی تارکین وطن کرونا کا شکار ہوئے ہیں۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران متعدد ممالک میں مقیم مزید 14 فلسطینیوں میں کرونا کی تصدیق کی گئی۔ جس کے بعد متاثرین کی تعداد 1242 ہوگئی ہے جب کہ 62 فلسطینی تارکین وطن کرونا سے جاں بحق اور 478 صحت یاب ہوئے ہیں۔

گذشتہ روز روس میں ایک فلسطینی شہری کرونا سے چل بسا، امریکا میں مزید 11 فلسطینی کرونا سے صحت با ہوئے ہیں۔ فرانس میں تین اور آسٹریا میں دو فلسطینی کرونا سے صحت با ہوئے۔روس میں جاں بحق ہونے والے فلسطینی پناہ گزین کی شناخت محمد احمد بدر کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر 62 سال ہے۔ محمد بدر چند ہفتے قبل کرونا کا شکار ہوگیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی