دوشنبه 12/می/2025

اسرائیل میں کرونا سے 223 ہلاکتیں، متاثرین کی تعداد 16 ہزار ہوگئی

ہفتہ 2-مئی-2020

اسرائیلی وزارت صحت کاکہنا ہے کہ صہیونی ریاست میں کرونا سے اب تک 223 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ متاثرین کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز اسرائیل میں کرونا کا ایک اور مریض ہلاک ہوگیا جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 223 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق اسرائیل میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ ان میں سے 105 کی حالت خطرے میں ہے جب کہ 83 کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔82 مریض نارمل بتائے جاتے ہیں۔

اسرائیلی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 6836 مریض معمولی نوعیت کی بیماری کا شکار ہیں جب کہ 8758 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اس وقت موجودہ مریضوں کی کل تعداد سات ہزار 23 ہے۔

مختصر لنک:

کاپی