چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ کے سوا لاکھ نادار خاندانوں میں قطر کی طرف سے نقد امداد

ہفتہ 2-مئی-2020

خلیجی ریاست قطر کی طرف سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے ایک لاکھ سے زاید خاندانوں میں فی کنبہ ایک سو ڈالر کی امداد کی نئی قسط آج ہفتے سے تقسیم کی جائے گی۔

مرکزطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کے غریب اور مسحتق شہریوں کے لیے قطر کی طرف دی جانے والی نقد امداد آج ہفتے اور کل اتوار کے روز بنکوں اور ڈاک خانے کے ذریعے جاری کی جائے گی۔

فلسطین میں قطر کے سفیر محمد العمادی نے گذشتہ روز غزہ کی پٹی کا دورہ کیا اور وہاں پر اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کی قیادت سے ملاقات کی۔

انہوں نے بتایا کہ اس ماہ قطر کی طرف سے غزہ کے ایک لاکھ 20 ہزار مزید خاندانوں میں نقد امداد تقسیم کی جائے گی۔

قطری سفیر کا کہنا تھا کہ دوحا کی طرف سے غزہ کی پٹی کے محصورین کی مالی مدد کا مقصد غزہ کے عوام کی بہبود اور مالی بحران میں ان کی مدد کرنا ہے۔

خیال رہے کہ قطر نے اقوام متحدہ اور مصرکی کوششوں سے غزہ کی پٹی میں شہریوں کے معاشی استحکام کے لیے امداد کی فراہمی کا اعلان کیا تھا۔ اس ضمن میں قطر نے غزہ کے غریب اور مستحق شہریوں میں چھ کروڑ ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی