شنبه 03/می/2025

فلسطین میں کرونا کے مزید 10 نئے مریضوں کی تصدیق

ہفتہ 2-مئی-2020

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غرب اردن اور القدس میں کرونا کے مزید 10 کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد فلسطین میں کرونا کے کل مریضوں کی تعداد 517 ہوگئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی خاتون وزیر صحت می کیلہ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ مغربی رام اللہ کے علاقے بیت لقیا میں کرنا کے 8 مریض سامنے آئے ہیں۔ یہ مریض ایک فلسطینی  مزدور کےخاندان سے تعلق رکھتے ہیں جو یہودی کالونیوں میں کام کرتا رہا ہے۔ ایک مریض القدس میں عناتا سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ بھی اسرائیل کے زیرتسلط مقبوضہ علاقے میں کام کاج کرتا رہا ہے۔

فلسطینی وزیر صحت نے کہا کہ اب تک کرونا کے 102 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

می کیلہ کا کہنا ہے کہ 411 مصدقہ مریض اسپتالوں میں داخل ہیں جبکہ 258 کا تعلق القدس سے ہے۔ فلسطین میں کرونا کے 63 فی صد مریضوں کا تعلق القدس سے ہے جب کہ 149 فلسطین کے شمالی علاقوں سے ہے جن کا کل تناسب 36 فی صد ہے۔ پانچ مریض جنوبی اضلاع سے تعلق رکھتےہیں جو کل ایک فی صد ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی