مغربی کنارے میں قلقیلیہ میں غیر قانونی آبادکاری کے خلاف ہونے والے ہفتہ وار مظاہروں پر صہیونی فوج کے تشدد سے متعدد فلسطینی شہری زخمی ہو گئے۔
مقامی ذرائع نے کہا کہ صہیونی فوجیوں نے دیوار علیحدگی اور قلقیلیہ میں کفر قدوم گاؤں میں آبادکاری کے اضافے کے خلاف مظاہرہ کرنے والے فلسطینی مظآہرین پر براہ راست فائرنگ کی جس سے آٹھ فلسطینی زخمی ہو گئے۔
مقامی ذرائع نے کہا کہ زخمی مظاہرین کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حملے کے دوران اشک آور گیس کے گولوں کی وجہ سے متعدد فلسطینی مظآہرین کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا جنہیں موقع پر ہی طبی امداد مہیا کی گئی۔
کفر قدوم کے رہائشی اسرائیل کی جانب سے فلسطینی زمینوں پر آبادکاری میں اضآفے اور 16 سال سے بند گاؤں کی مرکزی سڑک کو کھولنے کے لیے ہر ہفتے پر امن مظاہرے کرتے ہیں ۔