لیبیا میں ایک صحافی نے اسرائیل سے دوستی سے متعلق سوال کرکے خود کو مشکل میں ڈال دیا۔
سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان صحافی ایک دکان میں موجود نوجوانوں سے کہتا ہے کہ اگر لیبیا کا تیل اسرائیل کو برآمد کیا جائے تو اس پرآپ کی کیا رائے ہوگی۔ نوجوان جو اپنی کرسیوں پر بیٹھے تھے یہ سوال سنتے ہی آگ بگولا ہوگئے اور صحافی کو دبوچ لیا۔ اس کی وہ درگت بنائی کہ اسے یاد رہے گا کہ لیبیا میں اسرائیل سے دوستی کرنے والوں کے ساتھ کیا سلوک کیا جاتا ہے۔
صحافی کی درگت بنانے والے نوجوانوں نے کہا کہ تم یہ بات کرنے کی جرات کیسے کی۔ اسرائیل تو عربوں کا دشمن ہے اور جو اسرائیل سے دوستی کی بات کرتا ہے وہ بھی ہمارا دشمن ہے۔