جمعه 15/نوامبر/2024

حماس کا فلسطینی اتھارٹی سے سیاسی گرفتاریاں فوری بند کرنے کا مطالبہ

جمعہ 1-مئی-2020

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے سیاسی بنیادوں پر سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے۔ جماعت کی طرف سے فلسطینی اتھارٹی پر زور دیا گیا ہے کہ وہ غرب اردن میں فلسطینی شہریوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ فوری بند کرے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے مرکزی رہ نما عبدالرحمان شدید نے کہا کہ غرب اردن میں فلسطینیوں کی گرفتاریاں قومی وحدت کی کوششوں پر کاری ضرب ثابت ہو رہیں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ فلسطینی اتھارٹی کس کے مفاد میں فلسطینی سیاسی کارکنوں کو پکڑ کر جیلوں میں ڈال رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے شہریوں کی سیاسی بنیادوں پر ایسے وقت میں پکڑ دھکڑ جاری ہے جب دوسری طرف کرونا کی وبا نے فلسطینی قوم کا ناک میں دم کر رکھا ہے اور ساتھ ہی ساتھ اسرائیل غرب اردن کے علاقوں میں اپنی خود مختاری کے قیام کے لیے کوشاں ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ ایام میں فلسطینی اتھارٹی کی پولیس نے کرونا سے متاثرہ شہریوں میں امدادی سامان کی تقسیم کی کوشش کرنے والے متعدد شہریوں کو حراست میں لیا ہے۔ ان میں حماس اور دوسری فلسطینی سیاسی جماعتوں کے کارکن بھی شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی