اسرائیلی جیلوں میں قید چار فلسطینیوں کے اسیری کے 17 سال مکمل ہوگئے ہیں اور ان کی قید کے سفر کا 18 واں سال شروع ہوگیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کلب برائے اسیران کے جنین میں ڈائریکٹر منتصر سمور نے بتایا کہ جنین سے تعلق رکھنے والے نزیہ محمد نجیب زید کو عمر قید کی سزا کا سامنا ہے جب کہ اشرف حسنی محمد علاونہ اور یوسف خلیلیہ کو20 ، 20 سال قید کی سزا دی گئی ہے۔ ان دونوں کا تعلق جنین کے نواحی علاقے جبع سے ہے۔
چوتھا فلسطینی اسیر جس کی اسیرکے 17 سال مکمل ہوگئےہیں علی راش ابراہیم القیسی ہے۔ وہ جنین پناہ گزین کیمپ کا رہائشی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی کرونا کی وبا کے عرصے میں انتہائی مشکل اور نا مساعد حالات میں قید ہیں۔ اسرائیلی جیل انتظامیہ کی طرف سے انہیں کسی قسم کی طبی امداد فراہم نہیں کی گئی ہے۔