چهارشنبه 30/آوریل/2025

بیت المقدس میں کرونا کے فلسطینی مریضوں کی تعداد 165 ہو گئی

جمعرات 30-اپریل-2020

فلسطینی طبی عملے کا کہنا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں کرونا کے فلسطینی متاثرین کی تعداد 165 ہوگئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سلوان ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رکن حازم الرویضی نے بتایا کہ القدس میں کرونا کے فلسطینی مریضوں کی تعداد ایک سو پینسٹھ ہوگئی ہے۔

الرویضی کا مزید کہنا تھا کہ القدس میں فلسطینی حکام اور اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے کرونا کے فلسطینی مریضوں کے اعدادو شمار میں واضح فرق ہے۔

اسرائیلی بلدیہ کے مطابق گذشتہ روز مزید دو فلسطینی کروناکا شکار ہوئے۔ انہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

الرویضی نے خبردار کیا کہ القدس میں فلسطینی شہریوں میں کرونا کے پھیلنے کے مزید خدشات موجود ہیں۔ سلوان، راس العامود اور الثوری کالونی میں ماہ صیام کے دوران فلسطینی شیہریوں میں کرونا کے پھیلنے کے زیادہ خطرات ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی