چهارشنبه 30/آوریل/2025

عالمی اداروں کاعالمی عدالت انصاف سےاسرائیلی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ

جمعرات 30-اپریل-2020

فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کے منظم جرائم کی تحقیقات کا عالمی مطالبہ سامنے آیا ہے۔ دنیا کے 180 بڑے اداروں اور انسانی حقوق کے گروپوں نے عالمی فوج داری عدالت ‘آئی سی سی’ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی اراضی میں اسرائیلی ریاست کے فوجی جرائم اور جنگی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 200 فلسطینی تنظیموں کے اتحاد، سول سوسائٹی اور بین الاقوامی وعلاقائی انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیلی ریاست کے جرائم پرخاموش رہنے کا کوئی جواز نہیں۔ ہم عالمی فوج داری عدالت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے جنگی جرائم کا محاسبہ کرے اور ان واقعات کی جامع انداز میں تحقیقات کی جائیں۔

خیال رہے کہ چند ماہ قبل عالمی عدالت انصاف نے کہا تھا کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کے جرائم کی تحقیقات کی تیاری کررہی ہے۔ اس پر اسرائیلی حکومت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل جرائم کی تحقیقات میں عالمی عدالت کےساتھ کوئی تعاون نہیں کرے گا اور ساتھ ہی بین الاقوامی عدالت انصاف کے فلسطین میں موجود کارکنوں کو بے دخل کرنے کی دھمکی دی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی