چهارشنبه 30/آوریل/2025

شہید فلسطینی کی بیوہ تفتیش کے لیے اسرائیلی حراستی مرکزمیں طلب

بدھ 29-اپریل-2020

فلسطین کے مقامی  ذرائع کے مطابق منگل کو اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہید مصباح ابو صبیح کی بیوہ کو تفتیش کے لیے حراستی مرکز میں طلب کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی حکام کی طرف سے شہید ابو صبیح کی بیوہ کو المسکوبیہ حراستی مرکز کے کمرہ نمبرچار میں پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ‘المسکوبیہ’ نامی حراستی مرکز کو فلسطینی شہریوں کو تفتیش کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔اس حراستی مرکز میں لائے جانے والے فلسطینیوں کو بدترین جسمانی اور نفسیاتی تشدد سے گذرا جاتا ہے۔

قبل ازیں اسرائیلی فوج نے شہید ابو صبیح کے بیٹے صبیح کو 13 اپریل کو حراست میں لے لیا تھا۔

اسرائیلی فوج نے وسط اگست 2018ء کو صباح ابو صبیح کو گرفتار کرکے فوجی عدالت سے 13 ماہ قید اور بھاری جرمانہ کی سزا دلوائی تھی۔

مصباح ابو صبیح کو اسرائیلی فوج نے اکتوبر 2016ء کو القدس میں الشیخ جراح کالونی میں ایک یہودی آباد کار کوقتل اور دو کو زخمی کرنے کے الزام میں گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی