اسرائیل کے کثیرالاشاعت عبرانی اخبار’ہارٹز’ نے سنہ 2000ء میں لبنان سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کے اصل اسباب بیان کردیے ہیں۔
عبرانی اخبار کے دفاعی امور کے نامہ نگار عاموس ھرئیل نےلبنان سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کے اسباب پر روشنی ڈالی ہے۔ وہ لکھتے ہیں کہ فروری 1999ء میں لبنان میں حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کے ایک اہکالر ڈیوڈ گرانٹ کو ہلاک کردیا تھا۔ گرنٹ ‘عوفرا’ یہودی کالونی کا رہنےوالا تھا۔
اسرائیلی دفاعی نامہ نگار کے مطابق ڈیوڈ گرانٹ کی ہلاکت لبنان سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کا سبب بنی تھی۔
اس کے بعد حزب اللہ کے چھاتہ بردار بریگیڈ کے کیپٹن ایٹن بالحسن سمیت تین افسر حزب اللہ کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہوئے۔
اس کے ایک ہفتے بعد لبنان میں ایک بم دھماکے میں اسرائیل کے بریگیڈ ایرز گریچائن کی ہلاکت اور دو فوجیوں کے زخمی ہونے کا واقعہ پیش آیا۔
اسرائیلی اخبار کے مطابق بم دھماکے میں اسرائیلی بریگیڈیئر کی ہلاکت کے بعد اسرائیلی فوج نے لبنان سے کوچ کی تیاری تیز کردی تھی۔ اس واقعے کے تین ماہ بعد اسرائیلی فوج لبنان سے نکل گئی تھی۔