فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں کرونا کے 10 مریض صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو جا چکے ہیں۔ سات مریض بدستور زیرعلاج ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے روز مرہ کی بنیاد پر جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزہ کی پٹی میں کرونا کے 10 مریض صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو جا چکے ہیں۔ سات مریض اس وقت رفح کے مقام پر قائم قرنطینہ مرکز میں زیر علاج ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کے کسی مریض کا ٹیسٹ نہیں لیا گیا۔
غزہ کی پٹی میں کرونا کے 4427 مشتبہ کیسز کے ٹسٹ لیے گیے جن میں سے 4410 کے نتائج منفی اور 17 کے مثبت آئے تھے۔ غزہ کی پٹی میں 26 قرنطینہ مراکز میں 1998 فلسطینیوں کو کرونا کے شبے میں داخل کیا گیا مگر ان پر ایسی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی۔