قابض اسرائیلی ریاست میں کرونا وائرس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 200 ہوگئی ہے۔
اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل ’13’ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اتوار کی شام تل ھاشو میر اسپتال میں کرونا کی ایک معمر مریضہ دم توڑ گئی جس کےبعد کرونا سے اسرائیل میں ہونےوالی ہلاکتوں کی تعداد 200 ہوگئی ہے۔
اسرائیلی وزارت صحت نے اتوار کے روز بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا سے مزید پانچ افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 199 ہوگئی ہے۔ بعد ازاں ایک عمر رسیدہ خاتون بھی کرونا سے ہلاک ہوگئی۔
عبرانی ویب سائیٹ’واللا’ کے مطابق اسرائیل میں کرونا کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15 ہزار 398 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 132 کی حالت خطرے میں ہے۔
اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق 100 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جب کہ 6602 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔