فلسطینی اتھارٹی کی ماتحت عباس ملیشیا نے اسرائیل جیل سے کچھ عرصہ قبل رہائی پانے والے فلسطینی زاھی زھیر کوسا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ڈال دیا ہے۔
خیال رہے کہ 37 سالہ زاھی کوسا کو عباس ملیشیا نے گذشتہ بدھ کےروز غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں الضاحیہ کالونی میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران حراست میں لے لیا تھا۔
خیال رہے کہ زاھی کوسا گذشتہ کئی سال سے فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیلی فوج کے ہاتھوں باری باری گرفتار کیے جاتے رہےہیں۔ اسرائیل کے خلاف مزاحمتی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی پاداش میں کوسا 13 سال اسرائیلی جیلوں میں قید کاٹ چکےہیں۔