قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرقی قصبے عیسویہ پر دھاوا بولا اور گھر گھر تلاشی کے دوران کم سے کم پانچ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی فوج کی بڑی تعداد نے العیسویہ کی عبید کالونی میں گھس کر گھر گھر تلاشی کی۔
قابض فوج نے قصبے میں فلسطینیوں کے گھروں میں تلاشی کے ساتھ گاڑیوں کی بھی تلاشی لی۔ ادھر عیسویہ میں یہودی آباد کاروں نے کرونا پابندی کے باوجود شادی کی تقریب بھی رچائی جس میں یہودیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ادھر سلوان میں مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے تلاشی کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار کیے گئے فلسطینیوں کی شناخت سائد الاعور، محدم زلوم ، رشید ابو سارہ، مراد مسلک الاحد، منیر داری ، امیر محمود اور محمد ابو ناب کو حراست میں لے لیا۔