جمعه 02/می/2025

اسرائیل کرونا کی آڑ میں القدس میں یہودی توسیع پسندی پرعمل پیرا ہے

ہفتہ 25-اپریل-2020

مسجد اقصیٰ کےامام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی ریاست کرونا وائرس کی آڑ میں القدس میں اپنے توسیع پسندانہ اور غاصبانہ منصوبوں کو آگےبڑھا رہا ہے۔

الشیخ صبری نے مزید کہا کہ القدس کے فلسطینی ایسے حالات میں ماہ صیام کا استقبال کررہے ہیں جب دوسری طرف کرونا کی وبا اور اسرائیلی ریاست کے القدس کو یہودیانے کے منصوبوں کی وبا ایک ساتھ جاری ہے۔

‘القدس کو درپیش کرونا اور اسرائیلی نسل پرستی کے چیلنج’ کے عنوان سے ایک سیمینار سے خطاب میں الشیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کے ارد گرد جاسوسی کیمروں کا جال بچھا رکھا ہے۔ ان کیمروں کا مقصد مسجد اقصیٰ میں آنے والے نمازیوں پر نظر رکھنا اور انہیں ہراساں کرنا ہے۔

الشیخ عکرمہ صبری کا کہنا تھاکہ کرونا کی وبا پھیلنے کے بعد اسرائیلی ریاست، فوج اور یہودی آباد کاروں کی طرف سے القدس میں فلسطینیوں پرحملوں میں اضافہ کردیا ہے۔

انہوں نے عالم اسلام سے القدس کے دفاع کے لیے مربوط تزویراتی حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ فلسطینی عالم دین کا کہنا تھا کہ القدس کے دفاع کے لیے مسلمان اور مسیحی برادری کو متحد ہونا چاہیے۔

مختصر لنک:

کاپی