جمعه 02/می/2025

فلسطینی اتھارٹی کی نیوز ایجنسی انتقامی سیاست پر اتر آئی

جمعہ 24-اپریل-2020

فلسطینی اتھارٹی کے دیگر اداروں کی طرف اس کی ماتحت اور سرکاری نیوز ایجنسی ‘وفا’ بھی انتقامی سیاست پر اترآئی۔ وفا نیوز ایجنسی نے دو سینیر صحافیوں کے نہ صرف مشاہرے بند کردیے بلکہ ہنگامی حالات کی آڑ میں ان کے خلاف پولیس کارروائی بھی شروع کرا دی ہے۔

وفا کی انتقامی سیاست سے فوری طورپر متاثر ہونے والے صحافیوں جعفر صدقہ اور رامی سمارہ کا کہنا ہے کہ انہیں نیوز ایجنسی کی طرف سے صرف اتنا کہا گیا ہے کہ ہم نے کرونا کی وجہ سے عاید کی گئی ایمرجنسی کی خلاف ورزی کی ہے۔ اس کی بنیاد پرہماری تنخواہ روک دی گئی ہے اور ہمارے خلاف قانونی کارروائی بھی شروع کی گئی ہے۔

جعفر صدقہ نے بتایا کہ اسے نیوز ایجنسی کی طرف سے 9 اپریل کو ایک نوٹس ملا جس میں کہا گیا کہ آپ نے ایمرجنسی کی خلاف ورزی کی ہے۔ اس کے پانچ روزبعد رامی سمارہ کو بھی ایسا ہی ایک نوٹس ملا۔ اس کے بعد دونوں کو پولیس نے تفتیش کے لیے طلب کیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ انہیں نیوز ایجنسی کی طرف سے بتایا گیا کہ آپ ایمرجنسی کے احکامات کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔

ادھر دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی کے شعبہ اطلاعات کے جنرل سپروائز احمد عساف نے وزارت خزانہ کو ایک مکتوب لکھا ہے جس میں جعفر صدقہ اور رامی سمارہ کی تنخواہیں اور دیگر مالی مراعات منجمد کرنے کا کہنا تھا ہے۔

فلسطینی انسانی حقوق کے سرکردہ کارکن ماجد العاروری نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں صحافیوں کے خلاف وفا نیوز ایجنسی کی کارروائی کو’انتقامی’ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ رامی سمارہ اور جعفر صدقہ کی تنخواہیں روکنے سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے خلاف سوچے سمجھے منصوبے کے تحت انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی