جمعه 02/می/2025

فلسطین میں کرونا کے مزید 6 مریضوں کی تعداد، کل تعداد 480 ہوگئی

جمعہ 24-اپریل-2020

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق فلسطینی علاقوں میں کرونا کی وبا سے متاثرہ فلسطینیوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے جس کے بعد کل متاثرہ افراد کی تعداد 480 ہوگئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی علاقوں میں کرونا کے مزید 6 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ ان مریضوں کا تعلق الخلیل اور القدس شہروں سے ہے۔

الخلیل کے علاقے الظاھریہ سے تعلق رکھنے والی ایک نرس جو القدس کے المطلع اسپتال میں خدمات انجام دے رہی ہے کرونا کا شکار ہونے والوں میں شامل ہے۔

ادھر فلسطینی وزیر صحت می کیلہ کا کہنا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں کرونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد 480 ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بیت لحم اور حلحول سے کرونا کے مزید پانچ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ القدس میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 18 جب کہ کل صحت یاب فلسطینی کرونا مریضوں کی تعداد 92 ہے۔ فلسطینی خاتون وزیر نے بتایا کہ اب تک کرونا کے مشتبہ 27 ہزار مریضوں کا ٹیٹ لیا گیا۔ ان میں سے بیشتر کی رپورٹس آچکی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی