چهارشنبه 30/آوریل/2025

لبنان میں طبی مقاصد کے لیے بھنگ کی کاشت کی اجازت

جمعرات 23-اپریل-2020

لبنانی پارلیمنٹ نے طبی مقاصد کے لیے بھنگ کی کاشت کی اجازت دے دی ہے۔

لبنانی سیاسی جماعت ‘لبنان فورسز’ کے رکن پارلیمنٹ نے غیرملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ملک میں بھنگ کی کاشت کی اجازت دینے کا مقصد اقتصادی شعبے کی بہتری ہے۔ ان کاکہنا تھا لبنان کی معیشت کی بہتری کے لیے تمام ممکنہ وسائل استعمال کیے جائیں گے۔ جہاں تک بھنگ کی کاشت کا تعلق ہے تو طبی مقاصد کے لیے اس کی کاشت کی اجازت دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لبنان میں بھنگ کی کاشت سے حکومت کو اضافی زرمبادلہ حاصل ہوگا اور زراعت کا شعبہ مزید ترقی کرےگا۔

درایں اثنا سابق لبنانی وزیر اقتصادیات راید خوری نے کہا کہ ملک میں بھنگ کی کاشت کی اجازت صرف طبی مقاصد کے لیے دی گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی