پنج شنبه 01/می/2025

بیشتر عرب ممالک میں کل جمعہ سے رمضان المبارک کا آغاز

جمعرات 23-اپریل-2020

کل جمعۃ المبارک بہ مطابق 24اپریل 2020ء کو مشرق وسطیٰ اور خلیجی عرب ممالک میں سنہ 1441ھ کے ماہ صیام کا آغاز ہو رہا ہے۔

عرب اور مسلمان ممالک میں کرونا کی وبا کی وجہ سے مساجد میں عبادت کی ادائیگی کو محدود رکھا گیا ہے۔

کل سے لبنان، مصر، عراق، تیونس اور خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز ہوگا۔

فلسطین، قطر، سعودی عرب اور کئی دوسرے ممالک میں بھی آج شام کو رمضان المبارک کا چاند دیکھا جائے گا۔

مصر کے مفتی اعظم شوقی علام نے ایک ٹی وی بیان میں کہا  ہے کہ رمضان المبارک کے روئیت ہلال کے ساتھ سائنسی اور فلکیاتی کمیٹیوں سے بھی مدد لی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کل رمضان المبارک سے ماہ صیام کا آغاز ہوگا اور مصر میں کل پہلا روزہ رکھا جائے گا۔

ادھر عراق میں اہل سنت  کے وقف اسلامی بورڈ کے سربراہ سعد کمبش نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ بدھ کی شام رمضان المبارک کا چاند دیکھا گیا مگر چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد جمعہ کے روز سے رمضان المبارک کا آغاز کیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی