پنج شنبه 01/می/2025

سعودی عرب اور سویڈن میں کرونا کا شکار دو فلسطینی جاں بحق

جمعرات 23-اپریل-2020

فلسطینی وزارت خارجہ اور سمندر پار امور کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب اور سویڈن میں کرونا کا شکارہونےوالے دو فلسطینی دم توڑ گئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں رہائش پذیر 44 سالہ ایمن عاشور محدم المشہراوی کرونا کا شکار ہونے کے بعد گذشتہ روز انتقال کرگیا۔ سعودی عرب میں کرونا کا شکار کسی فلسطینی کی یہ پہلی وفات ہے۔

ادھر سویڈن میں کرونا کا شکار ہونے والا 76 سالہ ایک فلسطینی انتقال کرگیا۔ فلسطینی وزارت خارجہ نے سویڈن میں ایک فلسطینی کی’کویڈ 19′ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی