فلسطین کے علاقے غرب اردن میں صدر محمود عباس کے ماتحت سیکیورٹی ادارے کی جانب سے سیاسی بنیادوں پر شہریوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بدستور جاری رکھا ہوا ہے۔ عباس ملیشیا کی طرف سے چھاپہ مار کارروائیاں کرونا کی وبا کےعرصے میں بھی جاریہ ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق منگل کےروز عباس ملیشیا نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں کفر قلیل کے مقام سے ایک طالب علم کو حراست میں لے لیا۔
مقامی عائلی ذرائع کے مطابق عباس ملیشیا نے النجاح نیشنل یونیورسٹی کے طالم علم کو گذشتہ شام حراستی مرکز میں طلب کیا۔ پیشی پر اسے حراست میں لے لیا گیا۔
خیال رہے کہ یہ گرفتاری ایک ایسے وقت میں عمل لائی گئی ہے جب دوسری طرف غرب اردن میں کرونا وائرس کی وجہ سے ہنگامی حالت نافذ ہے۔ کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد عباس ملیشیا کی طرف سے سیاسی بنیادوں پر شہریوں کی پکڑ دھکڑ میں اضافہ ہوگیا ہے۔