جمعه 02/می/2025

کرونا کی آڑ میں اسرائیل القدس کی تاریخ بدل رہا ہے: اسلامی جہاد

منگل 21-اپریل-2020

اسلامی جہاد نے خبردار کیا ہے کہ فلسطین سے عالمی توجہ ہٹنے اور کرونا کی  آڑ میں اسرائیل القدس کا تاریخی تشخص تبدیل کرنے کی سازش کر رہا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی جہاد کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت عالمی برادری کی توجہ کرونا وباء پر مرکوز ہے اور اس صورت حال سے ناجائز فایدہ اٹھاتے ہوئے بیت المقدس میں اپنے توسیع پسندانہ اقدامات او مذموم عزائم کو فروغ دے رہا ہے۔

اسلامی جہاد کے سیاسی شعبے کے رکن محمد الھندی نے ایک بیان میں کہا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں دشمن حالیہ عالمی صورت حال سے ناجائز فایدہ اٹھا کر القدس کے تاریخی اسلامی اسٹیٹس کو تبدیل کرنے کی سازش کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ اسرائیل کا ایک خاص ہدف ہے اور کرونا کی آڑ میں اسرائیل مسجد اقصیٰ پر اپنا اسٹیس کو مسلط کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی