اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق صہیونی ریاست میں کرونا وائرس کے نتیجے میں 181افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد 18 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ متاثرین میں 142 کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 113 کو وینٹی لیٹر پررکھا گیا ہے۔ اب تک 4353 افراد اسرائیل میں کرونا کی بیماری سے صحت یاب ہوئے ہیں۔
اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اتوار کو کرونا کے مزید10 مریض ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی کل تعداد 181 ہو گئی ہے۔
صہیونی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ قبل ازیں ہفتے کو 12 صہیونی کرونا کی وجہ سے ہلاک ہوگئے تھے۔
عبرانی نیوز ویب پورٹل ‘واللا’ کے مطابق حالیہ گذشتہ روز کرونا کے مزید مریض سامنے آئے جس کے بعد متاثرین کی تعداد 18 ہزار 883 ہوگئی ہے۔