پنج شنبه 01/می/2025

کرونا وائرس ایڈزکی ویکسین کے تجربے میں پیدا ہوا:فرانسیسی سائنسدان

پیر 20-اپریل-2020

اس وقت پوری دنیا میں کرونا وائرس نے تباہی مچا رکھی ہے۔ یہ وائرس کیسے اور کہاں پیدا ہوا؟ اس سوال پربھی بحث جاری ہے مگر اس حوالے سے کوئی متفقہ موقف سامنے نہیں آیا ہے۔ کرونا کے وجود میں آنے کے متعدد مفروضے پیش کیے جاتے ہیں۔ ایسا ایک مفروضہ ایک فرانسیسی سائنسدان نے پیش کیا ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ کرونا ایک سائنسی تجربہ گاہ میں ایڈز کی ویکسین کی تیاری کےتجربے کے نتیجے میں پیدا ہوا ہے۔

فرانسیسی سائنسدان لاک موںٹانییہ جو طب کے پروفیسر ہیں کا کہنا ہے کہ  کرونا وائرس ایڈز کی ویکسین کی تیاری کے دوران پیدا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس وائرس میں ‘ایچ آئی وی’ کے عناصر موجود ہیں جب کہ ملیریا کے اجزاء بھی موجود ہیں۔

فرانسیسی سائنسدان کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس میں موجود مرکبات اور خصائص فطری نتیجے سے پیدا ہونےکا نتیجہ  نہیں۔ یہ صرف ایک غلطی کا نتیجہ تھا جو چین کے شہرووہان میں ایک تجربہ گاہ میں غلطی کا نتیجہ ہے۔

مختصر لنک:

کاپی