چهارشنبه 30/آوریل/2025

کرونا بحران : فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم کے واقعات

پیر 20-اپریل-2020

گذشتہ ہفتے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور القدس میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کےدرمیان 18 مقامات پر تصادم ہوا۔ فلسطینیوں کی طرف سے قابض فوج پر آتش گیر گولے، پٹرول بم اور فائرنگ سمیت دیگر مزاحمتی طریقے اپنائے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج کی فائرنگ، آنسوگیس کی شیلنگ اور دیگر واقعات میں کم سے کم تین فلسطینی زخمی ہوئے۔ جزیرہ النقب کے ایک فوجی اڈے پر ایک فلسطینی کے چاقو سے کیے گئے حملے میں دو اسرائیلی فوجیوں کو زخمی کیا گیا۔

گذشتہ جمعہ کوشمال مشرقی القدس کے علاقے العیساویہ میں فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم ہوا۔ فلسطینی شہریوں کی طرف سے قابض فوج پر پٹرول بموں سے حملہ کیا گیا۔

جمعہ کے روز چار، بدھ، کو چار، منگل کو دو، سوموار کو پانچ، اتوار کوایک اور ہفتے کو دو مقامات پر فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم ہوا۔

جن مقامات پر فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم ہوا ان میں قلقیلیہ کا کفر قدو، الخلیل کا التوانی، شعفاط کیمپ، القدس میں العیساویہ، شمالی القدس کا قلندیا کیمپ، رام اللہ میں یمونیم کالونی اور قلقیلیہ میں النقار کالونی کے مقامات شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی