چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل میں کرونا سے 171 افراد ہلاک،متاثرین کی تعداد 13 ہزار ہوگئی

پیر 20-اپریل-2020

اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق صہیونی ریاست میں کرونا وائرس کے نتیجے میں 171 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد 13 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اتوار کو کرونا کے مزید 7 مریض ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی کل تعداد 171 ہوگئی ہے۔

صہیونی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ قبل ازیں ہفتے کو 12 صہیونی کرونا کی وجہ سے ہلاک ہوگئے تھے۔

عبرانی نیوز ویب پورٹل ‘واللا’ کے مطابق حالیہ گذشتہ روز کرونا کے مزید مریض سامنے آئے جس کے بعد متاثرین کی تعداد 13 ہزار 362 ہوگئی ہے۔

ان میں 156 کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ شب حکومت نے اسرائیل میں ہائوسنگ اور اقتصادی سرگرمیوں پرعاید پابندیاں مرحلہ وار اٹھانے کا اعلان کیا۔ اسرائیلی حکومت کی طرف سے ابتدائی طورپر 30 فی صد لیبر کو واپس کام پرآنے اور اقتصادی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی