جمعه 02/می/2025

غزہ میں کرونا کے مزید 2 مریض، فلسطین میں متاثرہ افراد کی تعداد 439

پیر 20-اپریل-2020

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں کرونا کے مزید دو کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد فلسطین میں کرونا کے متاثرہ افراد کی تعداد 439 ہوگئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں کرونا کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔ گذشتہ روز مزید دو فلسطینی جو بیرون ملک سے سفر کرکے لوٹے ہیں کرونا کے متاثرہ مریضوں میں شامل ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ بیرون ملک سے آنے والے مزید دو فلسطینی جن میں ایک خاتون اور ایک مرد شامل ہے کرونا کا شکار ہوئے ہیں۔ تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے فلسطینیوں کے ساتھ کرونا پروٹوکول کے مطابق برتائو کیا جا رہا ہے اور ان کی طبی معاونت کی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں کرونا کے 15 مصدقہ مریضوں میں سے 9 صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو جا چکے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ابراہیم ملحم نے ایک بیان میں بتایا کہ اتوار کی شام کومزید 35 مشتبہ مریضوں کو طبی معائنے کے لیے قرنطینہ منتقل کیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی