اسرائیلی آبادکاروں کے ایک گروہ نے مغربی کنارے کے ضلعے الخلیل میں بیت عمر قصبے میں فلسطینی کسانوں پر حملہ کیا اور اپنی ذمینوں میں کام کرنے سے روکا۔
سماجی کارکن محمد عواد نے کہا کہ الخلیل کےشمال میں فلسطینیوں کی زمینوں پر غیر قانونی طور پر بنائی جانے والی صہیونی بستی کرمی تسور سے تعلق رکھنے والے اسرائیلی آبادکاروں نے بیت عمر میں فلسطینی ذرعی زمینوں پر ہلہ بولا اور انکے ملکان کو زبردستی وہاں سے نکال دیا۔
اسرائیلی فوج کی حفاظت میں آبادکاروں نے کسانوں کو دوبارہ اپنی زمینوں پر واپس آنے سے روکا۔
کرونا وائرس بحران کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسرائیلی آبادکاروں کی جانب سے حال ہی میں صہیونی آبادکاروں کو حراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔