جمعه 15/نوامبر/2024

غرب اردن میں کرونا کے مزید 6 مریضوں کی تصدیق

اتوار 19-اپریل-2020

فلسطینی محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ کل ہفتے کے روز غرب اردن میں کرونا کے مزید چھ مریض سامنے آئے ہیں۔

فلسطینی وزیر صحت می کیلہ نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ قطنہ میں کرونا کے دو، بیت عنان میں میں دو العیزریہ میں ایک فلسطینی جب کہ الخلیل کے جنوب میں یطا کے مقام ایک مریض سامنے آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام مریض اس وقت قرنطینہ میں ہیں۔ اس وقت 242 فلسطینیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جب کہ 69 مریض صحت یاب ہونے کےبعد گھروں میں جا چکے ہیں۔

فلسطینی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ فلسطینی طبی عملے نے 22 ہزار افراد کا معائنہ کیا جبکہ 16 ہزار 800 فلسطینیوں کو گھروں میں قرنطینہ کیا گیا ہے۔

ادھرغرب اردن میں فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ابراہیم ملحم نے بتایا کہ القدس میں پہلا مریض گذشتہ روزکرونا کے باعث دم توڑ گیا۔ فوت ہونے والی ایک خاتون ہیں جو عمر رسیدہ تھیں اور العیساویہ سے تعلق رکھتی تھیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ 78 سالہ نوال ابو الحمص کرونا کا شکار ہونے سے قبل بھی دائمی بیماری کا شکار تھیں۔

مختصر لنک:

کاپی