بیت المقدس سے بے دخل کردہ فلسطینی رہ نما اور رکن پارلیمنٹ احمد عطون نے کہا ہے کہ حالیہ عرصے میں اسرائیلی ریاست کی طرف سےفلسطینی اسیران کے خلاف غیر مسبوق جارحانہ طرز عمل اختیار کیا گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین میں قومی یوم اسیران کے موقع پر ایک بیان میں احمد عطون نے کہا کہ اسرائیل فلسطینی قیدیوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔ حالیہ برسوں میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے واقعات میں غیر مسبوق اضافہ ہوا ہے۔
احمد عطون کا کہنا تھا کہ اسرائیلی عقوبت خانوں میں فلسطینی قیدیوں کا معاملہ ڈیجیٹل نوعیت کا ہے۔ فلسطینی اسیران بھی انسان ہیں۔ وہ بھی انسان ہیں، ان کے بھی جذبات ہیں، ان کے بھی دل ہیں، ان کے بھی اہل وعیال اور عزیز واقارب ہیں۔ تمام فلسطینی اسیران کی مشکلات جاری ہیں۔
القدس سے منتخب رکن پارلیمنٹ احمد عطون نے کہا کہ اسرائیلی قیدیوں کے ساتھ جغرافیائی اور تنظیمی تعلقات کی بنیاد پر امتیازی سلوک کرنا بھی جرم ہے۔