فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہروں قلقیلیہ اور طولکرم میں اتوار کے روز قابض اسرائیلی فوج نے متعدد فلسطینیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم تین فلسطینی زخمی ہوگئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق اسرائیلی اور انٹیلی جنس عہدیداروں کی جارحانہ کارروائی میں مشرقی قلقیلیہ متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔
اسائیلی فوج نے کفرقدوم کے مقام پر فلسطینیوں کے گھروں پر فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
مقامی سماجی کارکن مراد اشتیوی نے بتایا کہ یہودی آبادکاروں نے کفر قدوم کے مقام پر دھاوا بولا اور متعدد فلسطینیوں پرآنسوگیس کی شیلنگ کے ساتھ ان پر براہ راست فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں تین فلسطینی زخمی ہوگئے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے ایک مقامی فلسطینی شہری عبداللطیف القدومی کے مکان پرچھاپہ مارا اور ان کے گھر میں گھس کر قیمتی سامان کی توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی۔
اُدھرغرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں بھی فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فورسز کے درمیان تصادم اور تشدد کی اطلاعات ہیں۔