دوشنبه 12/می/2025

اسرائیل میں کرونا سے ہلاکتیں 153 ہوگئیں

ہفتہ 18-اپریل-2020

اسرائیل میں ایک عمر رسیدہ خاتون کرونا کی وباء کی وجہ سے ہلاک ہوگئی جس کے بعد صہیونی ریاست میں ہلاکتوں کی تعداد 153 ہوگئی ہے۔

اسرائیل کے عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینل 13 کی رپورٹ کے مطابق  اسرائیل کے عین کارم اسپتال میں 89 سالہ ایک خاتون کرونا کے باعث چل بسی جس کے بعد اسرائیل میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 153 ہوگئی ہے۔

اسرائیلی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں کرونا کے مصدقہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 12 ہزار 982 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 168 صہیونیوں کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔

جمعہ کے روز اسرائیل میں کرونا کے مزید 152 مریض سامنے آئے جس کے بعد متاثرین کی تعداد 12982 ہوگئی ہے۔

جمعہ کے روز 186 مریضوں کی حالت خطرے میں بتائی گئی ہے۔ 122 کو وینٹی لیٹر پررکھا گیا ہے جب کہ 162 کی حالت نارمل بیان کی جاتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی