فلسطینی محکمہ اطلاعات کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہےکہ گذشتہ چار روز میں بیرون ملک پھنسے 1632 فلسطینی گذشتہ واپس آئے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی شعبہ اطلاعات کے انچارج سلامہ معروف نے بتایا کہ گذشتہ چار روز میں رفح گذرگاہ سے 1632 فلسطینی بیرون ملک سے غزہ داخل ہوئے۔
اسامہ معروف نے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والے تمام فلسطینیوں کو کرونا کے متاثرہ مریضوں کے لیے قائم کردہ قرنطینہ مراکز منتقل کردیا گیا۔