لبنان کی سیاسی جماعت ‘المستقبل’ کی طرف اخبار الجمہوریہ میں فلسطینی قوم کے لیے توہین آمیز کارٹون کی اشاعت کی شدید مذمت کی ہے۔ المستقبل پارٹی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الجمہوریہ اخبار نے توہین آمیز کارٹون شائع کرکے فلسطینی قوم کی دل آزاری کی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ آزادی اظہار رائے کو اپنی حدود کے اندر رہنا چاہیے کسی قوم کی اجتماعی توہین کا کوئی جواز نہیں۔
فلسطین کی مستقبل پارٹی کے سیکرٹری جنرل احمد الحریری نے ‘ٹویٹر’ پر پوسٹ کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ الجمہوریہ اخبار نے توہین آمیز کارٹون شائع کرکے خود کو متنازع بنا لیا ہے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں لبنانی اخبار’الجمہوریہ’ نے ایک کارٹون شائع کیا۔ اس کارٹون میں فلسطینی قوم کو ‘کرونا’ سے تشبیہ دی گئی ہے۔
المستقبل پارٹی نے الجمہوریہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اخبار کے ریکارڈ سے توہین آمیز کارٹون ختم کرے اور فلسطینی قوم سے معافی مانگے۔