پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی ریاست القدس کے فلسطینیوں سے نسلی امتیاز برت رہی ہے: البرغوثی

جمعرات 16-اپریل-2020

فلسطین کی نیشنل پروگریسیو موومنٹ کے سیکرٹری جنرل اور سرکردہ سیاسی رہ نما مصطفیٰ البرغوثی نے کہا ہے کہ اسرائیل ایک سوچے سمجھے منصوبےکے تحت بیت المقدس کے فلسطینیوں کے معاملے میں امتیازی سلوک اور نسل پرستانہ طرز عمل اختیار کیے ہوئے ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایک بیان میں مصطفیٰ البرغوثی نے کہا کہ صہیونی ریاست کی طرف سے بیت المقدس کے فلسطینی باشندوں کی طبی ضروریات کے حوالے سے مجرمانہ لاپرواہی اور نسل پرستانہ طرز عمل پر چل رہی ہے۔

البرغوثی کا کہنا تھا کہ القدس اور غرب اردن کے سیکٹر ‘سی’ میں جہاں فلسطینیوں کی 62 فی صد آبادی موجود ہے کرونا بحران کا شکار ہے اور اس کے پیچھے صہیونی ریاست کا ہاتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطینی شہریوں کی کرونا کے خلاف جنگ میں طبی ضروریات پوری کرنے میں لاپرواہی اور مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کررہی ہے۔

فلسطینی رہ نما کا کہنا تھا کہ غرب اردن کے علاقوں میں کرونا وائرس پھیلانے میں اسرائیلی کارخانوں اور ان میں ان کام کرنے والے یہودیوں کا ہاتھ ہے۔ اس طرح اسرائیل کرونا بحران سے نمٹنے کے بجائے غرب اردن کے عوام میں 73 فی صد کرونا پھیلانے کا ذمہ دار ہے۔

مصطفیٰ البرغوثی کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی کا مسلسل محاصرہ ایک نئے انسانی بحران کا باعث بنے گا۔

مختصر لنک:

کاپی