جمعه 02/می/2025

امریکا : کرونا سے ہلاکتیں 31 ہزار، متاثرین کی تعداد دو ملین سے تجاوز

جمعرات 16-اپریل-2020

خبر رساں ادارے ‘رائیٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق کرونا کے متاثرین اور ہلاکتوں کے اعتبار سے امریکا اس وقت تمام ممالک سے آگے نکل گیا ہے۔ امریکا میں اب تک 30 ہزار 800 افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ امریکا میں 6 لاکھ 35 ہزار افراد اس کا شکار ہوئے ہیں جب کہ مجموعی طورپر پوری دنیا میں دو ملین لوگ اس وبا کا شکار ہوچکےہیں۔

امریکا کی جانز ہوپکنز یونیورسٹی کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران امریکا میں 2600 نئے مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد چھ لاکھ پینتیس ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے تین قسم کی الگ الگ ویکسین تیار کرنے کے بعد ان کے تجربات شروع کیے ہیں جب کہ متعدد ویکسینز پر کام جاری ہے۔

یورپی ممالک میں بھی کرونا وائرس تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔ ڈنمارک میں آج سے اسکول کھول دیے گئے ہیں۔ فن لینڈ نے ھلسنکی کےعلاقے میں پابندیاں اٹھانے اور جرمنی کا لاک ڈائون نرم کرنےپرغور شروع کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی