شنبه 16/نوامبر/2024

فلسطین میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 375 ہوگئی

جمعرات 16-اپریل-2020

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ابراہیم الملحم نے کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں مزید چھ فلسطینیوں میں کرونا کی تصدیق کی گئی ہے۔ تین نئے مریض القدس اور تین بیت لحم میں سامنے آئے ہیں جس کے بعد کل متاثرین کی تعداد 3 سو 75 ہوگئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق القدس میں قائم المطلع اسپتال میں طبی عملے کا ایک رکن بھی کرونا کا شکار ہوا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ جنوبی بیت لحم میں الدھیشہ پناہ گزین کیمپ میں ایک فلسطینی کرونا کا شکار ہوا ہے جسے انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے جب کہ ایک تیسرے مریض کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

القدس میں مزید تین مریض سامنے آنے یے بعد کل متاثرہ افراد کی تعداد 81 ہوگئی ہے۔

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ریاست نے القدس میں فلسطینیوں کے کرونا کے علاج میں مدد کے لیے طبی عملے کے داخلے پرپابندی عاید کررکھی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی