صہیونی آبادکاروں کے ایک گروہ نے الخلیل شہر میں تل الرمیدہ میں آبادکاری کے خلاف نوجوانوں سے وابستہ تحدیدی اور صمود مرکز پر حملہ کیا۔
عینی شاہدین کے مطابق رمات یشائی غیر قانونی صہیونی بستی سے تعلق رکھنے والے انتہا پسند اور مسلحہ صہیونی آبادکاروں کے ایک گروہ نے اسرائیلی فوج کی حفاظت میں صمود اور تحدیدی مرکز پر ہلہ بولا اور اسکی بیرونی دیوار کو گرانے کی کوشش کی۔
آبادکاروں نے عمارت کی حفاظت کے لیے مرکز سے علاقے کی طرف آنے والے سماجی کارکنوں کو گالیاں دیں جو اپنے موبائل کیمرے سے حملے کی ویڈیو بنا رہے تھے۔
ایک اور واقعے میں متعدد صہیونی آبادکاروں نے نابلس کے جنوب میں قریو قصبے میں زمین کے ایک ٹکڑے پر عارضی مکان تعمیر کر لیا جبکہ غیر قانونی صہیونی بستی ایلی کے سکیورٹی گارڈز نے فلسطینی شہریوں کو انکی زمینوں سے بے دخل کر دیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق غیر قانونی صہیونی بستی شیلو سے تعلق رکھنے والے صہیونی آبادکاروں نے قریوت قصبے میں راس میوس کے علاقے میں ایک موبائل گھر تعمیر کر لیا۔