قطر کی طرف سے کرونا بحران کے آغاز کے بعد فلسطینیوں کےلیے امداد کی دوسری قسط جاری کی گئی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی سول اتھارٹی کے چیئرمین حسین الشیخ نے بتایا کہ قطر کی طرف سے کرونا بحران کے بعد امداد کی دوسری قسط جاری کردی گئی ہے۔
ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں حسین الشیخ نبے کہا کہ قطرر کی طرف سے امداد کی دوسری قسط 50 لاکھ ڈالر کی رقم کی شکل میں فلسطینی حکام کو موصول ہوگئی ہے۔ انہوں نے امداد کی فراہمی پر قطری حکومت کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
خیال رہے کہ قطر کی طرف سے گذشتہ ماہ فلسطینیوں کو 10 ملین ڈالرمالیت کا طبی سامان، ادویات اور کرونا کی بیماری سے نمٹنے کے لیے دیگر ضروری سازو سامان مہیا کیا تھا۔