پنج شنبه 01/می/2025

الخلیل میں صہیونی آبادکاروں کے حملے میں فلسطینی چرواہا زخمی

جمعرات 16-اپریل-2020

مغربی کنارے کے ضلعے الخلیل میں یطا قصبے میں صہیونی آبادکاروں کے حملے میں فلسطینی چرواہا زخمی ہو گیا۔

مقامی ذرائع نے کہا کہ اسرائیلی آبادکاروں کے ایک گروہ نے اسرائیلی فوجیوں کی حفاظت میں یطا کے مشرقی علاقے میں فلسطینیوں کی زرعی زمینوں پر ہلہ بولا اور فلسطینی چرواہوں پر حملہ کیا اور ایک چرواہے کو زخمی کر دیا۔

یطا کی زمینوں پر 1981 میں زبردستی تعمیر یونے والی غیر قانونی صہیونی آبادکار بستی معون سے تعلق رکھنے والے صہیونی آبادکار روزانہ کی بنیاد پر فلسطینی کسانوں اور چرواہوں پر حملے کرتے رہتے ہیں جبکہ اسرائیلی فوجی انکے گھروں کو نشانہ بناتے اور انہیں منہدم کرکے انہیں علاقے سے نکالنے کے اقدامات کرتے رہتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی