جمعه 21/مارس/2025

وادی اردن میں یہودی آباد کاروں اور اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں پر تشدد

بدھ 15-اپریل-2020

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی علاقے وادی اردن کے طوباس شہر میں شاہراہ 90 کے قریب یہودی آبادکاروں اور اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ نقاب پوش یہودی آباد کاروں نے فلسطینی شہریوں پر تشدد کیا۔ قابض فوج نے وادی اردن میں فلسطینیوں کے گھروں پر گیس کی

مقامی فلسطینی  ذرائع نے بتایا کہ ‘فتیہ التلال’ نامی یہودی تنظیم کے 20 ڈنڈہ بردار غنڈوں نے فلسطینیوں پر تشدد کیا۔

یہودی آباد کاروں نے طوباس میں عین البردلہ اور بردلہ کے مقامات پر فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

ادھر اسرائیلی فوج نے بھی وادی اردن میں فلسطینیوں کےگھروں پرحملوں میں انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

اسرائیلی فوج نے طوباس میں دو مقامات پر فلسطینی پرچم اتار پھینکے۔

مختصر لنک:

کاپی