چهارشنبه 30/آوریل/2025

لبنان میں 9 پیشہ ور منشیات اسمگلر لبنانی پولیس لےحوالے

بدھ 15-اپریل-2020

لبنان میں فلسطینی اسلامی تنظیموں اور دیگر نمائندہ قوتوں نے ‘برج البراجنہ’ پناہ گزین کیمپ میں روپوش منشیات کے 9 اسمگلرلبنانی پولیس کے حوالے کردیے ہیں۔ یہ اسمگلر انصار اللہ تحریک اور دیگر تنظیموں کی طرف سے لبنانی پولیس کے حوالے کیے گئے ہیں۔

تمام ملزمان لبنانی فوج کی طرف سے قائم کردہ انٹیلی جنس چیک پوائنٹ پر حوالے کیے گئے۔

تمام فلسطینی قوتوں نے متفقہ طورپر منشیات اسمگلروں کولبنانی حکام کے حوالے کیا اور اس پرلبنان میں موجود فلسطینیوں  نے خوشی  اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ تحریک انصار اللہ اور دیگر تنظیموں کے ارکان نے لبنانی پولیس کے ہمراہ منشیات کےاسمگلروں کے ٹھکانوں پر دھاوا بولا اور انہیں گرفتار کرنے کے بعد پولیس مراکز منتقل کردیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی