پنج شنبه 01/می/2025

فلسطین میں کرونا کے متاثرین کی تعداد 320 ہوگئی

بدھ 15-اپریل-2020

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ابراہیم ملحم نے بتایا کہ گرین زون کے علاقے سے آنے والے فلسطینی نوجوان کے الخلیل آمد کے بعد کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد فلسطین میں کرونا متاثرین کی تعداد 320 ہوگئی ہے۔

ایک بیان میں فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ 27 سالہ فلسطینی شہری میں جمعہ کے روز کرونا کی تصدیق کی گئی ہے۔ متاثرہ فلسطینی کو گھر میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

گذشتہ روز القدس میں 36 فلسطینیوں میں کرونا کی تصدیق کی گئی تھی جس کے نبعد متاثرین کی تعداد 310 ہوگئی ہے۔ القدس میں کرونا متاثرین کی تعداد 58 ہو چکی ہے جو کل متاثرین کا 21 فی صد ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی