انٹرنیٹ پر ویب سائٹس پرنظر رکھنے والے بین الاقوامی ادارے ‘ ICANN’ نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ کرونا کی وباء نے سائبر حملوں میں اضافہ کردیا ہے۔
اس ادارے کی طرف سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارچ 2020ء کے دوران سائبرحملوں میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ مارچ میں ایک لاکھ ویب سائٹس کو ہیک کرنے کی کوشش کی گئی۔ ہیکروں نے ‘کرونا’ وائرس اور ‘کوویڈ’ کے نام سے وائرس پھیلائے گئے اور آن لائن بلاگز اور ویب سائٹس کو ہیک کیا گیا۔
‘ ICANN’ نے خبردار کیا ہے کہ سائبر حملوں کے دوران ہیکروں کی طرف سے دھوکہ دہی اور فراڈ کا خدشہ ہے۔
تنظیم کے ڈائریکٹر گوران مارپی کا کہنا ہے کہ تنظیم کے لیے ویب سائٹ کے مواد تک رسائی مشکل ہے مگر ہمیں ان دھوکہ دہی اور فراڈ کی کوششوں سے با خبر رہنا چاہیے۔
تنظیم کے سیکیورٹی ڈائریکٹر جون کرین نے کہا کہ کرونا ایک عالمی وباء ہے اور جرائم پیشہ عناصر اس وباء سے اپنے مذموم مقاصد پورے کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔