فلسطین کےعلاقےغزہ کی پٹی میں رفح کے مقام پر ایک فوجی پریڈ کے دوران ایک فلسطینی مزاحمت کار شہید ہوگیا۔
فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 33 سالہ فلسطینی مزاحمت کار سامی محمود جمعہ برھوم فوجی پریڈ کے دوران ہونے والے حادثے میں شہید ہوگیا۔
غزہ میں فلسطینی پولیس کے ترجمان ایمن البطنیجی نے ایک بیان میں بتایا کہ رفح کے علاقے میں قائم یبنا پناہ گزین کیمپ میں ایک بم دھماکے میں ایک فلسطینی شہری شہید ہوگیا۔